ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

کراچی آپریشن کیخلاف پیپلزپارٹی کی حکمت عملی کا اعلان

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی میں جاری آپریشن پر تحفظات کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اسلام آباد کے زرداری ہاو¿س میں ہونے والے اجلاس میں آصف علی زرداری نے سیاسی رہنماو¿ں کو کراچی میں رینجرز کی کارروائیوں اور اپنے حالیہ بیان کے پس منظر سے بھی آگاہ کیا۔ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے حالیہ بیان اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت نے قومی اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کا مشورہ بھی دیا۔ مشاورتی اجلاس کے بعد شیریں رحمان اور قمر زمان کائرہ نے میڈیا کو بتایا کہ شرکا نے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ اپنے خطاب بیان میں آصف زرداری نے سابق آمروں کی بات کی۔ کسی اتحادی کو بیان پر اعتراض نہیں لہذا واپس نہیں لیا جائے گا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی حالات کو خرابی کی طرف نہیں لے کر گئی۔ مفاہمت کی سیاست ہی آصف زرداری کا طرہ امتیاز ہے۔ پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی پی نے ہمیشہ آمروں کا سامنا کیا اور کرتے رہیں گے ہم ڈرنے والے نہیں جب کہ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے بیان پر جو طوفان اٹھایا گیا اس کا کوئی حقیقی وجود نہیں۔اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری شجاعت حسین، مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر فاروق ستار، افرا سیاب خٹک سمیت دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سابق صدر کو پاک فوج سے متعلق بیان واپس لینے کا مشورہ دیا۔افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ فوج ایک مہذب ادارہ ہے، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے آپریشن ضرب عضب کو سراہا جب کہ پیپلزپارٹی نے جنرل راحیل شریف کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا بیان گزشتہ آمروں کی طرف تھا، پیپلزپارٹی نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کرتے رہیں گے ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نہ کبھی کرپشن کا دفاع کیا اور نہ کرے گی، اس وقت ملک دشمن قوتیں متحرک ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہم سب سے پہلے صفوں میں کھڑے رہے، ہماری قیادت نے شہادتیں دیں اور ہم اپنی فوج کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر جلدی عملدرآمد ہونا چاہئے، ایکشن پلان کو آگے لے کر جانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم ضرور چاہیں گے کہ ایکشن پلان اپنے منطقی انجام تک پہنچے اور ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم ہو جس کے لیے چاہے جو بھی قربانیاں دینا پڑیں ہم دیں گے۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیان پر جو طوفان اٹھایا گیا اس کا کوئی حقیقی وجود نہیں ہے، لیڈر بیان دیتے وقت پوچھا نہیں کرتے، آصف زرداری نے جو بیان دیا اسے پوری پارٹی کی حمایت حاصل ہے،بیان پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں تاہم کچھ جماعتوں کی جانب سے میڈیا پر واویلا کھڑا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام سیاسی قوتوں اور ریاستی اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور سب نے بھی اتفاق رائے سے یہی کہا ہے کہ آصف زرداری کو اپنا مفاہمتی رویہ جاری رکھنا چاہئے کیونکہ یہ پی پی کی پالیسی ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری کا بیان ایک خاص توازن میں ہے اور انہیں کسی نے بیان واپس لینے کا نہیں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بھی کوئی ادارہ بعض اوقات حدود سے قدم نکالتا ہے تو اسے بہتر کرنا ہوگا جب کہ رینجرز اپنے مینڈیٹ میں رہ کر کام کرے کیونکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہی اسے صوبے میں بلایا اور تعاون کیا۔



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…