جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

رمضان المبارک کی پہلی سحری میں حکومتی دعوے کی قلعی کھل گئی

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں وزیراعظم کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود پہلی سحری میں ملک کے مختلف حصوں میں بجلی غائب رہی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سحری کے اوقات میں بجلی غائب رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فیڈرل بی ایریا،ملیر، شاہ فیصل کالونی سمیت مختلف علاقے بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے میں ڈوبے رہے جہاں شہریوں نے شدید مشکلات میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کی۔اسی طرح پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی یہی حال رہا اور گوجرانوالہ، قصور،ساہیوال، شیخوپورہ میں بھی حکومت اپنے وعدہ پورا نہ کرسکی، چارسدہ اور زیارت سمیت مختلف شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ کی گئی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی تھی کہ سحری سے ایک گھنٹے پہلے اور 30 منٹ بعد تک جب کہ افطار کے لئے شام ساڑھے 6 بجے سے رات 10 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…