پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید کشمیری مجاہدین کے نام پر جوا خانہ چلاتے رہے،سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کا انکشاف

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق آئی جی موٹرویزاینڈہائی ویز ذوالفقار چیمہ نے ایک قومی اخبارمیں اپنے ایک کالم میں لکھاہے اورایک اورقومی اخبارمیں اس کے بارے میں خبرلگائی ہے ذوالفقارچیمہ لکھتے ہیں کہ جب میں راولپنڈی میں تعینات تھا تومیں نے ایک جوئے کے اڈے پرچھاپہ ماراتووہ رکن قومی اسمبلی (شیخ رشیداحمد)کی زیرنگرانی چل رہاتھا جبکہ اس اڈے کوکشمیری مجاہدین کے لئے ٹریننگ کیمپ کے طورپرقائم کیاہواتھا۔ذوالفقارچیمہ اپنے کالم میں انکشاف کیاکہ کچھ روزقبل میں دفتر میں بیٹھا راولپنڈی کے بدنام ترین جوئے کے اڈّے کو smash کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ فون کی گھنٹی بجی ، دوسری جانب پولیس کے ضلعی سربراہ یعنی ایس ایس پی صاحب تھے۔ جنہوں نے جلدی اور گھبراہٹ میں کہا” آپ کو ایک اہم لیٹر بھیجا جا رہا ہے اوپر سے فیصلہ ہوا ہے کہ آپ خود اِسکی انکوائری کرکے فوری رپورٹ بھجوائیں”۔جب میں نے اس خط کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی توانہوں نے بتانے سے گریزکیا
۔لگتا تھا مضمون کچھ زیادہ ہی حسّاس نوعیت کا ہے جسکے متعلق کسی کارروائی کی ذمے داری ایس ایس پی صاحب خود نہیں لیناچاہتے تھے۔ چند منٹوں میں خط پہنچ گیا، جو واقعی حساس نوعیت کا نکلا۔ جی ایچ کیو اور وزارت خارجہ کی طرف سے پنجاب حکومت سے کہا گیا تھا کہ ایم این اے صاحب اپنی تقریروں میں اعلان کرتے پھرتے ہیں کہ انھوں نے “فتح جنگ کے قریب کشمیری مجاہدین کے لیے ٹریننگ کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔ جنکے آس پاس ہر طرف مسلحّ سیکیورٹی گارڈ تعینات ہیں، اس کا دعویٰ ہے کہ اگر کوئی زمینی راستے سے قریب آئے یا فضائی جائزہ لینے کی کوشش کرے تو اس پر فائرنگ کی جائے گی۔ایسی خبروں سے عالمی سطح پرپاکستان کی پوزیشن خراب ہورہی ہے، پاک آرمی کو بھی اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں تشویش ہے، حقائق دریافت کرکے بتائیں کہ ایم این اے کے فارم پرکیا ہورہا ہے اور کن لوگوں کو کس نوعیت کی ٹریننگ دی جارہی ہے؟” اخبارات میں بھی ایم این اے کے “ٹریننگ کیمپ” کے بارے میں مسلسل خبریںآرہی تھیں‘سابق آئی جی کا کہناتھاکہ جب میں نے اس جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا اور کامیابی سے آپریشن کرتے ہوئے اس جوئے کے اڈےکو بند کرانے میں کامیاب ہوگیا لیکن شیخ رشید نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کیا اور رو دھو کر ایس پی کا تبادلہ کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…