کراچی(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اج ہوگا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر انے کے واضح امکانات ہیں۔رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اج کراچی میں ہوگا جب کہ صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اج مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اج رمضان المبارک کا چاند نظر انے کے واضح امکانات ہیں اور پہلا روز ہ کل جمعرات کو ہوسکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اج 7 بج کر 24 منٹ پر غروب افتاب ہوگا جب کہ چاند کی عمر 24 گھنٹے اور 44 منٹ ہوگی اور رمضان المبارک کا چاند 38 منٹ اسمان پر موجود رہے گا، رمضان کے چاند کی عمر انتہائی کم ہے اور اگر مطلع صاف ہوا تو چاند نظر انے کے واضح امکانات ہیں