اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ایئر فورس نے جے ایف 17تھنڈربلاک تھری پر ابتدائی کام شروع کر دیا۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری 2016ءمیں پاک فضائیہ میں شامل کیا جائیگا۔ منگل کو ذرائع کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری پر ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے تمام طیاروں میں ڈیٹا پائلٹ کے ہیلمٹ سکرین پر نظر آئیگا۔ بلاک تھری میں دو سیٹوں والا کاک پٹ بھی متعارف کر ایا گیا ہے ۔ جدید جے ایف 17 تھنڈر 2016ءمیں پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا جائیگا۔ پیرس میں جاری ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دھوم مچا ئی تھی ۔ ایئر شو میں شائقین کا سب سے زیادہ ہجوم جے ایف 17 تھنڈر کے سٹال پر رہا۔ بہت سے ممالک کی فضائیہ کے وفود کا جے ایف 17 تھنڈر میں گہری دلچسپی کا اظہار ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بلاک 3 جے ایف 17 تھنڈر میں ای ساہ ریڈر ہیلمٹ ماوئنڈ ڈسپلے ہو گا فضاءمیں ایندھن بھروانے والے اور جدید ترین اضافی ہتھیار سے بھی لیس ہو گ