راولپنڈی(نیوزڈیسک ) پولیس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کا قتل ڈکیتی کی واردات قرار دے دیا ہے۔راولپنڈی پولیس نے گزشتہ ہفتے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کے گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کے قتل کی واردات کے دیگر تمام تفتیشی پہلوو¿ں کو مسترد کرکے اسے ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ قرار دے دیا ہے، دوسری جانب پولیس نے اب تک اس واقعے میں ملوث کسی ملزم کو بھی گرفتار نہیں کیا۔واضح رہے کہ چوہدری اعجاز کسٹم ویئر ہاو¿س انچارج اور ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں سب سے اہم گواہ تھے، ایان علی سے برآمد ہونے والی تمام رقم چوہدری اعجاز ہی کے پاس تھی لیکن 3 جون کو انہیں ڈھوک کھبہ کے قریب فائرنگ ک