جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بلوچستان کے مزید 2 فراری کمانڈرز نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خضدار(نیوزڈیسک )بلوچستان کے مزید 2 فراری کمانڈرز نے ساتھیوں سمیت صوبائی وزیرنواب ثناءاللہ زہری کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔خضدار میں صوبائی وزیرکے سامنے ہتھیارڈالنے والوں میں عبیداللہ عرب ببرک اور دین جان عرف میران محمد حسنی شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر بلوچستان اور کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے جنہوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ملک کے خلاف جاری سرگرمیوں کو ترک کردیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ 57 ساتھیوں نے بھی ہتھیار ڈال دیئے۔فراری کمانڈرعبیداللہ ببرک کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک دشمن سردار آزادی کے نام پر دھوکا دیتے ہیں جب کہ حکومت پاکستان بلوچوں کا خاص خیال رکھتی ہے اور بلوچوں کو ملک کے خلاف اکسانے والے سرداروں میں ایک بھائی حکومت میں شامل ہے اور دوسرا بیرون ملک بیٹھ کر ملک دشمنی کر رہا ہے، یہی ملک دشمن ہمیں آزادی کے نام پر اندھیروں میں دھکیلتے رہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ باعزت پاکستانی اورامن پسند بلوچ کی حیثیت سے زندگی گزارنے کا وعدہ کرتے ہیں۔اس موقع پرنواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ آزادی کے نام پر بلوچوں کو بھٹکانے والے خود بیرون ملک بیٹھ کر بلوچ نوجوانوں کو آزادی کے نام پر بغاوت پر اکساتے ہیں، بلوچ نوجوان بیرونی طاقتوں کے بہکاوے میں نہ آئیں اور ان کے سرغنہ لندن کی ٹھنڈی ہواو¿ں کو چھوڑ کر یہاں آئیں اور ناراض بلوچ پہاڑوں سے واپس آجائیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…