کراچی(نیوزڈیسک) رینجرز کی جانب سے چند روز قبل سندھ خصوصا کراچی میں جاری گورکھ دھندوں کے بیان کے بعد سندھ پولیس حرکت میں آ گئی ہے اور شہر میں فروخت ہونے والے غیر قانونی ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کرتے ہوئِے صوبے کے داخلی راستوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسی سلسلے میں سندھ پولیس نے ایک مراسلہ بھی سیکریٹری داخلہ کو تحریر کر دیا ہے۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ غیر قانونی کاروبار سے حاصل رقم دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وزارت پیٹرولیم اور محکمہ داخلہ کی سختی سے ہدایت ہے۔ خط میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ سندھ تک آنے والے بلوچستان کے کوسٹل بیلٹ کے ساتھ چیک پوسٹ بنائی جائے