راولپنڈی(نیوزڈیسک) میٹرو بس سروس کے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین نے نجی کمپنی کی طرف سے 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر میٹرو بس سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں نے احتجاج کے دوران کہا کہ میٹرو منصوبے میں کام کرنے والی نجی کمپنی نے 3 ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ ایک جانب لوگ آرام دہ بسوں پر سفر کرتے ہیں اور ان کے گھر والے سٹرکوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ملازمین کا کہنا تھا کہ منصوبے کے سربراہ حنیف عباسی ان کا فون تک نہیں اٹھاتے اور اگر ان کے گھر جائیں تو ملازمین جھوٹ بول کر ٹال دیتے ہیں۔ اگر نجی کمپینی نے ان کی تنخواہیں ادا نہ کی تو وہ حنیف عباسی کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے اور میٹرو بس سروس کو بند کردیں گے۔