اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سزائے موت کے قیدیوں کو ایک ماہ کا ریلیف مل گیا ہے۔ رمضان المبارک میں کسی بھی قیدی کو سزائے موت نہیں دی جائے گی اور عید الفظر کے بعد حکومت یورپی ممالک کے دباﺅ کے باوجود سزائے موت پانے والے قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا سلسلہ شروع کرے گی۔ رمضان المبارک کی آمد کا سب سے زیادہ فائدہ اس وقت سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کو ملا ہے جس کی پھانسی کے احکامات چار مرتبہ ملتوی ہوئے ہیں اور آخری بار پھانسی کی سزا پر اسرار طور پر ملتوی ہوئی جس کی حکومت تحقیقات کروا رہی ہے۔ حکومت نے دسمبر 2014ءسے لیکر اب تک 158 مجرموں کو پھانسی دی ہے حکومت نے آرمی پبلک سکول میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پھانسیوں پر سے پابندی ہٹا دی تھی اور آجکل یورپی یونین کی طرف سے ایک بار پھر پاکستان پر دباﺅ بڑھا دیا گیا ہے کہ پھانسیوں کا سلسلہ منقطع کیا جائے۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سزائے موت کے قیدیوں کو ایک ماہ کا ریلیف مل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































