اسلام آباد(آن لائن) غریبوں کو تو بجٹ میں کچھ نہ مل سکا مگر ارکان پارلیمنٹ اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ نہ ہونے پر سخت برہم ہیں ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے اسی سلسلے میں ایم ترین اجلاس آج پیر کو طلب کیا ہے جبکہ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں سرکاری ملازمین کی شرح کے مطابق ہی اضافہ کیا جائے گا اور 5 فیصد اضافے کے مطالبے کو فنانس بل میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا ۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے سمری بنا کر اسحاق ڈار کو ارسال کی تھی جس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ آرڈر آف دی پریزیڈنٹ کے مطابق وفاقی سیکرٹری یا لیفٹیننٹ جنرل کے برابر کرنے کی استدعا کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ استدعا یکسر مسترد کر دی ۔