منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ایم کیوایم نے سندھ کا بجٹ مستردکردیا، کل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبہ سندھ کیلئے پیش کردہ بجٹ2015ءکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے شیڈوبجٹ اور تحریری تجاویز جمع کرانے کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت نے صوبہ سندھ خصوصاً شہری علاقوں میں ترقیاتی امور ، عوامی مسائل کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے نہ تو قلیل المعیاد اور نہ ہی طویل المعیاد منصوبے رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں تیزی سے بڑھتا ہوا احساس محرومی شدید ترہوگا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ متعصبانہ ، نفرت انگیز اور شہری سندھ دشمن بجٹ کو مستردکرتے ہوئے کل بروز اتوار کو سندھ بھر میں شٹرڈاو ¿ن ہڑتال کافیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام چھوٹے بڑے تاجروں ،صنعتکاروں ، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنی کاروباری، تجارتی اور دیگر سرگرمیاں مکمل بند کرکے ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں۔ اجلاس میں کہاگیا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمن بجٹ پیش کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی متعصبانہ ، شاو ¿نسٹ اور نسل پرستانہ سوچ کا مظاہرہ کیا ہے جسے ایم کیوایم کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی اور عوام دشمن بجٹ کی ایک ایک شق کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آواز احتجاج بلند کرے گی۔ اجلاس میں مزید کہاکہ گیا کہ بجٹ 2015ءصوبہ سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمنی پر مبنی بجٹ ہے ،یہ بجٹ، سندھ کے اتحادکو پارہ پارہ کرنے ، سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاءمیں نفاق پید ا کرنے ، سندھی اور مہاجر عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے سے روکنے کی سازش کے تحت بنایاگیا ہے ۔ پیپلزپارٹی نے متعصبانہ اورعوام دشمن بجٹ پیش کرکے سندھ کے عوام کے درمیان نفرت اورعصبیت کی دیوارکھڑی کرنے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم نے کل بروز اتوار پورے سندھ میں شٹرڈاون ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کردہ نفرت انگیز بجٹ کے خلاف اپنا احتجاج رجسٹرکرائیں ،ایم کیوایم کی ہڑتال کی اپیل کا بھرپورساتھ دیں اور متعصبانہ بجٹ کے خلاف ٹرانسپورٹ، کاروباراوردیگر سرگرمیاںمکمل طورپر بند رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…