کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی مسلمانوں کیلئے خوشخبری ،پہلا روزہ بہت ہی مبارک ہونے کاامکان، رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند جمعرات 18 جون کو واضح دکھائی دینے کا امکان ہے جس کے باعث پہلا روزہ جمعہ کے مبارک دن 19 جون کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند منگل 16 جون شام 7 بج کر 5 منٹ پر پیدا ہوگا جو جمعرات 17 جون کو واضح طور پر دکھائی دے گا۔ ریسرچ کونسل کے مطابق چاند اور سورج کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا چاہیے جبکہ پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ اور لاہور میں رویت کا امکان نہیں ہے۔دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بدھ 17 جون کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں محکمہ موسمیات کے آفس میں صفورا چورنگی کے قریب ہوگا۔