پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

این اے122سے متعلق نادرا کی رپورٹ پر تنازعہ کھڑاہوگیا

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے این اے122سے متعلق نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یانہ بنانے پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 15جون تک ملتوی کردی ۔ پی ٹی آئی کے وکلاءنے سپلیمنٹری رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا نے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر انکے خلاف درخواست دائر کی جائے گی جبکہ سردار ایاز صادق کے صاحبزادے علی ایازصادق نے کہا ہے کہ تمام شواہد حق میں آچکے ہیں عمران خان اب الزام تراشی بند کریں۔گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس (ر) کاظم ملک نے این اے122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی ۔ چیئرمین نادراعثمان مبین نے ٹربیونل کے رو برو پیش ہو کر بتایا کہ نادرا رپورٹ پرجواعترااضات تھے وہ ختم کرکے سپلیمنٹری رپورٹ جمع کروادی ۔سپلیمنٹری رپورٹ عمران خان اورسردارایازصادق کے وکلا ءکے اعتراضات کے بعد تیار کی گئی جس میں تمام حقائق واضح کردئیے ہیں الیکشن ٹریبونل نے این اے122سے متعلق چیئرمین نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے یانہ بنانے پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 15جون تک ملتوی کردی ۔سماعت کے بعد وکلاءکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ایازصادق نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنا اورالزام لگانا بندکرکے حقائق کو ہمت کے تسلیم کریں۔ این اے 122میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، نادرا کی جانب سے پیش کی جانے والی سپلیمنٹری رپورٹ بالکل درست ہے، یہ کوئی نئی یا الگ رپورٹ نہیں پہلی رپورٹ کی وضاحت ہے، وکلا ءنے نادرا سے وضاحتیں مانگیں جس پر سپلیمنٹری رپورٹ جاری کی گئی۔عمران خان یہ بات تسلیم کر لیں کہ این اے 122 میں دھاندلی نہیں ہوئی ، عمران خان جھوٹ بول کر ہیرو سے زیرو بن گئے ہیں۔پی پی 147سے پی ٹی آئی کے ناکام رہنے والے امیدوار شعیب صدیقی اور عمران خان کے وکلاءنے چیئرمین نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نادرا نے اختیارات سے تجاوزکیا لہٰذاان کے خلاف کاروائی کی جائے اور اس پر درخواست دائر کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے جاری کی گئی دونوں رپورٹس میں تضاد ہے۔پہلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این اے 122میں بے ضابطگی ہوئی جبکہ دوسری رپورٹ میں سردار ایاز صادق کو کلین چٹ دے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…