پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ڈی جی رینجرز کے انکشافات ،وزیراعلیٰ سندھ بڑے اقدامات پر مجبور ہوگئے

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کی جانب سے غیر قانونی ذرائع سے دہشت گردی کیلئے رقوم جمع کرنے سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے ایک تین رکنی ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔چیف سیکرٹری حکومت سندھ کی جانب سے ہفتہ کوجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس میں جسٹس(ر) غلام سرور کورائی(چیئرمین)،ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارجن رام کے تلریجا اور سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ مختیار حسین سومرو رکن ہوںگے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت 4جون کو ہونے والی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں رینجرز نے اپنی تفصیلی بریفننگ میں بتایا تھا کہ بھتہ کی وصولی، لینڈ مافیا، چائنا کٹنگ اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے ذریعے دہشت گردوں کو رقوم حاصل ہو رہی ہیں۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے تین رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے تاکہ اس رپورٹ کا جائزہ لیا جائے،اس ٹاسک فورس کے دائرہ اختیار میںپاکستان رینجرز کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لینا اور دہشت گردی کیلئے مالی وسائل کے مختلف طریقے کار سے متعلق شواہد ،تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں ذمہ داری کا تعین،اس غیر قانونی عمل کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کیلئے سفارشات بھی فراہم کرنا ہے۔یہ ٹاسک فورس اپنی رپورٹ چار ہفتوں کے اندر پیش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…