جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

چوری شدہ نیٹوکنٹینرز کیس کا 8 سال بعد ڈراپ سین،نیب کورٹ کے فیصلے نے دنیا کو پریشان کردیا

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)چوری شدہ نیٹوکنٹینرز کیس کا 8 سال بعد ڈراپ سین،نیب کورٹ کے فیصلے نے دنیا کو پریشان کردیا، لاتعداد نیٹو کنیٹینرز غائب ہوگئے آٹھ سال تفتیش بھی ہوتی رہی،چار سو افرادگرفتار بھی ہوئے اور پھر کچھ بھی نہ ہوا، نہ تو کنٹینرز کا پتہ چلا اور نہ ہی کسی کو سزا ہوئی۔پاکستان میں اس فیصلے سے دنیابھر میں سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ اگر نیٹو کنٹینرز واقعی غائب ہوئے تھے تو کہاں گئے؟8سال قبل چوری ہونےوالے نیٹو کنٹینرز کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ نیب کورٹ نے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس سمیت دیگر 400 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب کورٹ کی فاضل جج منورسلطانہ کی عدالت میں نیٹو کنٹینرز چوری کیس کی سماعت ہوئی۔ جرم ثابت نہ ہونے پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس سمیت دیگر 400ملزموں کو بری کر دیا گیا۔نیب حکام کی جانب سے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس سمیت تمام ملزموں کے خلاف بارہ ریفرنسز دائر کئے گئے تھے۔ واضح رہے نیٹو کنٹینرز دوہزارسات سے دو ہزار دس کے درمیان کراچی بندرگاہ سے افغانستان منتقلی کے دوران غائب ہوئے تھے۔ان کنٹینرز میں امریکی افواج کیلئے کھانے پینے کی اشیاسمیت دیگر سامان موجود تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 2010 میں معاملے کا ازخود نوٹس لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…