راولپنڈی(نیوزڈیسک)آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہوگیا،اس دوران 2763 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا گیا،شہروں میں موجود 218 دہشتگرد بھی ہلاک کیے گئے، جبکہ 347 افسر و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 9ہزار خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے گئے ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے18087 ہتھیاربرآمد کیے گئے،آپریشن میں دہشت گردوں سے قبضے میں لیاگیا253 ٹن دھماکا خیزمواد تباہ کیا گیا، قبضے میں لیے گئے اسلحے میں جدیدمشین گنیں اوراےکے47 ، اسنائپرز، راکٹ لانچر اور رائفلیں بھی شامل ہیں۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا مواصلاتی نظام تباہ کردیا گیا ،آئی ایس پی آرکے بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کی خاتمے کی جنگ میں میڈیااورسول سوسائٹی اہم کرداراداکررہی ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک کی سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور امن بحال ہوا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری پر پیش رفت،چینی صدر کا دورہ پاکستان اور پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کا انعقاد اسی برس ممکن ہوا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے آپریشن ضرب جاری رہے گا۔