اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بول ٹیلی ویژن کی سیکیورٹی کلیئرنس تک ان کی نشریات آن ایئر نہیں ہوسکتی۔ بول ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے پر عدالت سے مدد لی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیمرا کو لکھا گیا خط جعلی ڈگریوں کے حوالے سے نہیں بلکہ بول ٹی وی چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس سے متعلق تھا، انہوں نے کہا کہ پیمرا کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جب تک لائسنس کے تمام قانونی ضابطے پورے نہیں ہوجاتے انہیں آن ایئر نہ ہونے دیا جائے، یہ قانون کا معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ، بول ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے پر عدالت سے مدد لی جائے گی۔ بول ٹی وی کے تمام اکاو¿نٹ سیز ہیں، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اس معاملے پر عدالت میں درخواست دائر کرے گی جس کی حکومت مخالفت نہیں کرے گی۔