پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک کاچاند،ماہر فلکیات نے پیش گوئی کردی

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(نیوزڈیسک ): رمضان المبارک 1436ھ کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 17جون بروز بدھ بمطابق 29 شعبان المعظم کو بوقت نماز مغرب طلب کرلیے گئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہو گا جبکہ پراونشل اور ذونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی وقت ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔ انہوںنے بتایاکہ ملک بھر سے شہادتیں جمع کرنے کے بعد مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن الیکٹرانک و پرنٹ میڈیاکے ذریعے رمضان المبارک کاچاند نظر آنے یا نہ آنے کااعلان کریں گے۔دریں اثناءملک کے ممتاز ماہر فلکیات ، قمر شناس ، علم الاعداد پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کاچاند30 شعبان المعظم 1436ھ بمطابق 18جون بروزجمعرات کو نظر آئےگا جبکہ یکم رمضان المبارک 1436ھ بمطابق 19 جون بروزجمعہ کو ہو گی اور ملک بھر کے فرزندان اسلام19 جون بروز جمعہ کو پہلا روزہ رکھیں گے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ شعبان المعظم کا رواں مہینہ 29 کی بجائے 30ایام پر مشتمل ہو گا اس لئے 29شعبان بمطابق 17 جون بروز بدھ کو رمضان المبارک کا چاندنظر آنا ممکن نہیں۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ 18جون بروز جمعرات کی شام مطلع صاف ہو گا اس لئے چاند کی عمر پوری ہونے کے باعث اسے ننگی آنکھ سے بآسانی دیکھا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…