کراچی (نیوزڈیسک)رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتارایم کیو ایم کے 38کارکنوں بے گناہ قرار دے کررہا کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 56 میں سے 38 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے کر رہا کردیا ہے اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار دیگر افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا لیکن حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ میں نائن زیرو سے گرفتار 56 میں سے 38 افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا۔