اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس میں سابق صدرکوجمعہ کو استثنیٰ مل گیا،عدالت نے ایمرجنسی کے نفا ذ کے وقت ججز کالونی کے باہرتعینات دوپولیس اہلکاروں کا بیان قلمبند کرلیا،مزید پانچ گواہان کوطلبی کے نوٹسزجاری کر دیئے گئے ہیں۔اسلام آباد احتساب عدالت کے جج سہیل اکرام نے پرویزمشرف کے خلاف ججزنظر بندی کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت تین نومبر 2007جوایمرجنسی کے نفاذ کے روزججز کالونی میں تعینات دوپولیس اہلکاروں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیئے،بیان میں اہلکاروں نے عدالت کوبتایا کہ ڈیوٹی کے دوران انہوں نے ججزکوگھر سے باہرآتے یا کہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھا،پرویزمشرف کے وکیل نے ان کی جانب سے عدالت سے حاضری کے استثنیٰ کی درخواست دی،عدالت نے سابق صدرکی ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی،پراسیکیوٹرعامرندیم تاپش نے سابق صدرپرویزمشرف کی بغیر حاضری پراعتراض کرتے ہوئے کیا کہ عدالت ملزم کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخوا ست مسترد کرچکی ہے،ملزم کی غیر حاضری میں گواہوں کے بیانات قلمبند کرنا غیرقانونی ہوگا،عدالت نے مزید پانچ گواہو ں کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت چھبیس جون تک ملتوی کردی