اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین ٹربیونل کو سپریم کورٹ سمجھ کر چلا رہے ہیں . انکوائری کمیشن نے 2018 میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تو نومبر میں پارٹی الیکشن کرا دیں گے .چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وجیہہ الدین ٹربیونل نے جو کہا اس پر عمل کر دیا تاہم جسٹس (ر) وجیہہ الدین ٹربیونل کو سپریم کورٹ سمجھ کر چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انکوائری کمیشن نے اگر2018 میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تو نومبر میں پارٹی الیکشن کرا دیں گے ۔ صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور بے قصور ہے ان کے ساتھ زیادتی ہوئی .نگران حکومت کے ذریعے گلگت بلتستان میں بیت المال کے پیسے تقسیم کرکے قبل از انتخاب دھاندلی کی جا رہی ہے۔جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کے دور ان عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے الزا میں گرفتار صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کے حوالے سے کہاکہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ علی امین گنڈا پور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے نہیں بلکہ رکوانے کے لئے گئے تھے، وہ بالکل بے قصور ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ اے این پی رہنما میاں افتخار نے تسلیم کیا کہ پولیس نے ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔ عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو اچھی پذیرائی ملی ہے تاہم نگران حکومت کے ذریعے گلگت بلتستان میں بیت المال کے پیسے تقسیم کرکے قبل از انتخاب دھاندلی کی جا رہی ہے ۔ حکومت نے نجم سیٹھی کا ڈیڑھ کروڑ روپے کا ٹیکس معاف کیا اور ان کی بھانجی کو ایم این اے بنایا گیا ، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن کے معاملے پر علامہ طاہر القادری کے ساتھ زیادتی کی گئی ، عوامی تحریک کے کارکنوں کو قتل کرنے والے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا ۔