کراچی (نیوزڈیسک)آگے سمندر۔۔۔ پیچھے کھائی۔ایگزیکٹ سے ڈگری لینے والے پاکستانی بڑی مشکل میں ، ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے کمپوٹر ڈیٹا سے پاکستانیوں کو ڈگری جاری کئے جانے سے متعلق فہرست حاصل کرلی ذرائع کے مطابق ایگزیٹ میں تفتیش کے دوران ایف آئی اے کو کمپیوٹرز سے ایسے پاکستانیوں کی بھی فہرست ملی ہے جنھیں ڈگریاں جاری کی گئی ذرائع نے بتایا کہ فہرست میں پاکستانیوں کے نام، نمبرز اور پتا بھی درج ہے۔ ایف آئی اے نے ان تمام افراد کو بیانات دینے کے لئے طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور ان افراد کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ ہو جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام ان افراد سے پوچھ گچھ کریں گے کہ آیا انھیں ایگزیکٹ سے ڈگری جاری ہوئی تھی اور کب اور کس سال جاری کی گئی تھی؟