جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

دیر ہے اندھیر نہیں، تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا: ریحام خان

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ہے۔دیر ہے اندھیر نہیں، الحمد اللہ تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ریحام خان کا کہنا تھا خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس کے بعد انہیں وہ جملہ یاد ا رہا ہے جو (ن) لیگ کے ایک سیالکوٹی ایم این اے نے جوائنٹ سیشن میں کہا تھا۔ کیا اب بھی سینئر تجزیہ کار دھرنے کو ایک ڈرامہ کہیں گے؟۔ ایک فرد کا ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے سے نوجوان سیاستدانوں کو شفاف انتخابات لڑنے کا موقع ملے گا۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے لوگوں کو حوصلہ ملے گا۔ عمران خان 2013ئ کے انتخابات میں بار بار دھاندلی کی بات کرتے رہے۔ کنٹینر پر کھڑے ہونے پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اج ان کی بات کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔ عمران خان کا ہمیشہ موقف رہا کہ غلط طریقے سے منتخب ہونے والا صحیح فیصلے کیسے کرے گا؟۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 کے فیصلے سے انھیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…