لاہور (نیوزڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 سے کامیاب ہونے والے ن لیگ کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں 60 روز کے اندر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل کے مطابق تھیلوں میں جعلی ووٹ پائے گئے تھے۔5 پولنگ سٹیشنز میں ایک ووٹر نے 6 بار ووٹ ڈالے۔ این اے 125 میں مختلف جماعتوں کے 20 امیدوار میدان میں تھے۔ حامد خان 83 ہزار 109 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کے نوٹیفکیشن کے بعد ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا.تحریک انصاف نے آج شام چھ بجے لاہور آفس میں جشن منانے کا اعلان کیا ہے.دوسری جانب ریحام خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں? کہا کہ الحمداللہ تبدیلی کو کوئی نہیں? روک سکتا.دیر ہے اندھیر نہیں.