جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی، الطاف حسین کیخلاف قرارداد کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا واک آئوٹ

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں فوج کے خلاف الطاف حسین کے بیان پر قرار داد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف ، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے ارکان نے ایوان میں شور شرابہ کیا اور واک ا ؤٹ بھی کر دیا،سندھ اسمبلی کا اجلاس سوا گھنٹے تاخیر سے سپیکر اغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔ خیرپور ناتھن شاہ بس پر حادثہ میں جاں بحق افراد ، صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری ، معروف دانشورعبدالواحد آریسر اور ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سنبھال لی۔ اس موقع پر تحریک انصاف، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے ارکان نے فوج کے خلاف الطاف حسین کے بیان پر قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی لیکن سپیکر نے اجازت نہیں دی جس پر تحریک انصاف ، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شور شرابہ شروع کر دیا جس سے کان پڑی اواز سنائی نہیں دیتی تھی۔ سپیکر نے وقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا ، اپوزیشن ارکان نے سپیکر کے ڈائس کے قریب پہنچ کر احتجاج کیا۔ اس کے بعد تحریک انصاف ، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے اراکین ایوان سے واک اؤٹ کرگئے۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ حکومتی اراکین قرارداد لانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

مزید پڑھئے:آیورپ کے نقشے پرنیاملک نمودار،شہریت حاصل کرنے کا سنہری موقع



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…