جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایان کی خاطر پولیس اہلکاروں میں بیرک ڈیوٹی کیلیے جھگڑے

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد (نیوز ڈیسک) خوبرو اسمگلر حسینہ ایان علی کے لئے پولیس اہلکاروں میں بیرک ڈیوٹی کے لئے جھگڑے شروع ہوگئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں ایان کی بیرک کی ڈیوٹی کیلیے لڑائی جھگڑے عام ہوگئے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قرعہ اندازی سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کردیں، مقدے کی سماعت کرنے والے ججزکی تبدیلی اورکسٹمزحکام کے غلطیوں سے بھرپورچالان کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت پررہائی کاقوی امکان پیداہوگیا۔ ذرائع نے بتایااڈیالہ جیل کے حکام ایان علی کو بھرپور اسائشیں فراہم کر نے کیلیے بڑھ چڑھ کر کوششیں کررہے ہیں، بیرک کی ڈیوٹی پر ماموراہلکاروقتاً فوقتاً ماڈل سے پوچھتے ہیں کسی چیزکی ضرورت تونہیں، اسی بہانے ماڈل سے بات چیت کرنے کے بہانے بنانے لگے ہیں۔ ملزم ہونے کے باوجود ایان کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات حاصل ہیں۔ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے ماڈل کے چالان میں اہم شہادتیں یکسر نظراندازکردی ہیں، پراپرٹی ڈیلرسے تفتیش کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، ماڈل کے پاس موجود موبائل کے ڈیٹاکے حصول کیلیے ایف ا ئی اے سے رجوع نہیں کیا گیا اور ماڈل سے ان کے دبئی کے مہنگے ترین برج الخلیفہ میں اپارٹمنٹ خریدنے سمیت تین درجن سے زائدغیرملکی دوروں سے متعلق تفتیش میں بے حدنرمی برتی گئی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…