لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے سامنے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں دئیے گئے مخصوص کوٹے پر عمل درا د نہیں کیا جا رہا۔ قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد پنجاب اسمبلی کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مال روڈ پر دھرنا دے دیا جس سے چئیرنگ کراس ٹریفک کیلئے بند ہو گیا۔ مظاہرین اپنے مخصوص اشاروں سے زبان رکھنے والوں سے اپنا حق مانگتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں دئیے گئے مخصوص کوٹے پر عمل درا مد نہیں ہو رہا۔ حکومت طفل تسلیوں سے کام لے رہی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فی الفور سرکاری ملازمتیں دی جائیں وگرنہ احتجاج جاری رہے گا۔