اتوار‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2024 

ذوالفقار مرزا کے فارم ہائوس کے باہر بھاری نفری پہنچ گئی ، گرفتاری کا فیصلہ موخر

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک)تھانے پر ہلہ بولنے اور ڈی ایس پی کو ڈرانے دھمکانے پر سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ، فارم ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری اور دو بکتر بند گاڑیاں پہنچ گئیں ، گرفتاری کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ذوالفقار مرزا پر مقدمات کے اندارج کے خلاف بدین گولارچی ، ٹنڈو باگو اور تلہار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ، سابق صدر آصف زرداری کے دست راست اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے شوہر ذوالفقار مرزا کے خلاف پولیس افسر کو ہراساں کرنے ، ذاتی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں مختلف مقدمات درج کئے گئے۔ ایس پی افس بدین میں اعلیٰ پولیس حکام کا طویل اجلاس ہوا جس میں ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کے لئے طویل مشاورت کی گئی تاہم رات گئے گرفتاری کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ ممکنہ گرفتاری کے ردعمل سے نمٹنے کے لیے بدین ، ٹھٹھہ ، حیدر اباد اور سجاول سے نفری ، کمانڈوز اور بکتر بند گاڑیاں بھی منگوا لی گئی ہیں۔ ذوالفقار مرزا کے سیکڑوں حامی بھی ان کی رہائش گاہ مرزا فارم کے باہر جمع ہیں۔ دوسری جانب ذوالفقار مرزا پر مقدمات کے اندارج کے خلاف بدین ، گولارچی ، ٹنڈو باگو اور تلہار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے شہر میں پولیس کی بھاری نفری گشت بھی کر رہی ہے۔ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا نے اپنے ساتھی ندیم مرزا کو چوری کے الزام میں گرفتار کئے جانے پر ساتھیوں اور مسلح گارڈز کے ہمراہ پہلے تھانے پر ہلہ بولا اور بات نہ ماننے پر ڈی ایس پی عبدالقادر سموں کو دھمکایا۔ میز کا شیشہ اور ڈی ایس پی کا موبائل بھی توڑ ڈالا۔



کالم



حرام خوری کی سزا


تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…