بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

رحیم یار خان میں ڈاکو اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان)نیوزڈیسک) پنجاب اور سندھ کے سرحد پر واقع کچے کے علاقے میں ڈاکوو¿ں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقے میں دونوں صوبوں کی پولیس کی جانب سے گزشتہ 20 روز سے ڈاکوو¿ں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور رحیم یار خان میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس کی جانب سے کیمپ ٹو کے نام سے ایک چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی جس پر گزشتہ رات 2 بجے کے قریب پر غلام رسول، چھوٹو جاکھرانی اور شلتو گینگ کے ڈاکو حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ڈاکوو¿ں کی مبینہ کمین گاہوں کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے اغوا اہلکاروں کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر کا کہنا تھا کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے، ڈاکوو¿ں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور بہت جلد تمام اہلکاروں کو ڈاکوو¿ں سے بازیاب کرا لیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے بھی پولیس اہلکاروں کے اغوا کو نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اہلکاروں کی فوری بازیابی کا حکم دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…