پشاور (نیوزڈیسک) خیبر پختون خوا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کی کارروائیاں ، سات سو سے زاٰئد مشکوک افراد گرفتار۔ پولیس ترجمان کے مطابق خیبر پختون خوا کے محتلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن 757 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ہونے والے افراد میں 25 افغان مہاجرین شامل ہیں ، گرفتار ہونے والے افراد سے تین کلوگرام بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ، آپریشن کے دوران 566 مکانات،267 ہوٹلز اور 827 تعلیمی ادارے چیک کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہے –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں