اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پروجیکٹ کا ہنگامی دورہ کیا ہے جس میں چیئرمن میٹروبس پروجیکٹ حنیف عباسی ، چیف سیکرٹری ، کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلی حکام بھی ہمراہ تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اچانک راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پروجیکٹ کا دورہ کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے بغیر پروٹوکول کے میٹروبس سٹیشن صدر سے بس پر سفر کر کے تمام سٹییشنز کا کاجائزہ لیا ہے اس موقع پر کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے وزیر اعلی کو کام کی رفتار پر بریفنگ دی ہے اور بارشوں کے باعث رکنے والے کام سے متعلق بھی وزیر اعلی کو آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی نے حکام کو ہدایت کی کہ میٹروبس پراجیکٹ اور مری روڈ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے میٹروبس پروجیکٹ کا دورہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا ہے اس دورے سے متعلق وزیر اعلی وزیر اعظم نواز شریف کو بریفنگ دیں گے جس کے بعد میٹروبس پروجیکٹ کا افتتاح کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔