جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سزائے موت پانے والے شفقت حسین کی عمرفردجرم کے وقت 23برس تھی

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )کراچی میں ایک بچے کے اغوا اور قتل کے جرم میں موت کی سزا پانے والے شفقت حسین کی سزا کے وقت عمر کا تعین کرنے والی انکوائری کمیٹی نے فیصلہ سنایا ہے کہ فرد جرم عائد کیے جانے کے وقت شفقت کی عمر 23 برس تھی۔رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر گلفام ناصر وڑائچ کی سربراہی میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ریکارڈ ( جس میں گرفتاری کے وقت کی تصاویر شامل ہیں) کے مطابق شفقت حسین اپنی گرفتاری کےوقت 23 برس کا تھا۔اس رپورٹ کے بعد شفقت کے خاندان اور دفاعی ٹیم کے ا±س موقف کو دھچکا لگا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ فرد جرم ثابت کیے جانے کے وقت شفقت حسین نابالغ تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ انکوائری شفقت کی عمر کا تعین کرنے کے لیے نہیں کی گئی بلکہ اس کا مقصد یہ تھا کہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ جرم کے وقت شفقت حسین کے نابالغ ہونے کا دعویٰ درست ہے یا نہیں ، جیسا کہ کیس کے ریکارڈ میں ظاہر کیا گیا ہے۔دوسرا انکوائری کا مقصد یہ بھی تھا کہ شفقت کی عمر کے معاملے کو قانونی اور اصولی طور پر اس موقع پر اٹھایا جا سکتا ہے یا نہیں۔اس حوالے سے انکوائری ٹیم نے کراچی کا دورہ کیا اور کیس سے متعلق پولیس، جیل، قانونی اور عدالت ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ٹیم نے شفقت کے وکیل منصور الحق سولنگی سے بھی ملاقات کی، جنھوں نے مختلف ٹرائل کورٹس میں شفقت کی پیروی کی، جبکہ انھوں نے مجرم کے آبائی گاو¿ں جاکر ا±س کے والدین اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیس سے متعلق تمام دستاویزات مثلاً : حلیہ فارم، کرمنل ریکارڈ آفس، جیل انتظامیہ کے رجسٹر اور اوریجنل ہسٹری ٹکٹس میں شفقت کی عمر 23 سال ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ دس سال تک مقدمے کی پیروی کے دوران اس رپورٹ کو کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انکوائری کمیٹی نے شفقت کی موجودہ ڈیفنس ٹیم جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) کو بار بار شواہد اور ثبوت پیش کرنے کی دعوت دی لیکن جسٹس ٹیم یہ کہہ کر معاملے سے دور رہی کہ انھوں نے جو شواہد پیش کرنے تھے وہ پہلے ہی دیئے جاچکے ہیں۔تاہم جے پی پی کا کہنا تھا کہ انھوں نے انکوائری کمیٹی سے تعاون کیا اور اسے 8 دستاویزات فراہم کیں، جن میں شفقت کو نابالغ ثابت کرنے کا ثبوت، ا±س کے والد، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے شناختی کارڈ وغیرہ شامل ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں لیگل ٹیم کو حاصل ہونے والا برتھ سرٹیفیکیٹ، جس کے مطابق شفقت کی عمر 14 برس تھی، منسوخ کردیا گیا ہے۔لیگل ٹیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے ا±س پرائمری اسکول کے شواہد کو نظر انداز کردیا جہاں شفقت نے تعلیم حاصل کی۔ٹیم کا کہنا تھا کہ اسکول کے انرولمنٹ رجسٹر کے مطابق شفقت 1986 میں پیدا ہوا اور فردِ جرم عائد ہونے کے وقت وہ نا بالغ تھا۔ ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہی وہ ثبوت تھا جس کی بنائ پر گزشتہ برس جاری کیا گیا برتھ سرٹیفیکیٹ جعلی قرار دے کر منسوخ کیا گیا۔جے پی پی نے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی، جس میں ایف آئی اے کی جانب سے ان کے موکل کی عمر کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔مذکورہ درخواست کی سماعت کے دوران گزشتہ جمعے کو جسٹس اطہر من اللہ نے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، ایف آئی اے ، جیل انتظامیہ اور دیگر پارٹیوں کو 15 دن کے نوٹسز بھی جاری کیے تھے۔جب اس حوالے سے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ رپورٹ تیار کرکے صدر، وزیراعظم اور سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کو بھیجی جا چکی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…