جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف اگلے الیکشن میں پنجاب سے بھی مخالفین کا مکمل صفایا کر دے گی ،عمران خان

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کراچی اسمبلی کی سیٹ جیتنے نہیں ، نئے پاکستان کا خواب پورا کرنے آئے ہیں ، سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگ ختم کئے بغیر کراچی میں امن نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف اگلے الیکشن میں پنجاب سے بھی مخالفین کا صفایا کر دے گی۔ کراچی کی شارع پاکستان پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کپتان مخالفین کو خوب باو¿نسر مارتے رہے۔ کہتے ہیں ایک سیٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کراچی نئے پاکستان کا خواب پورا کرنے آئے ہیں ، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انیس سو پچاسی سے پہلے کراچی ہر میدان میں آگے تھا ، مہاجروں کے نام پر بندوق کی سیاست ہوئی تو ان کا گراف گر گیا ، آج بھی شہر میں خوف کی فضا ہے ، سیاسی جماعتوں میں مسلح ونگز رہے تو امن نہیں ہوگا ، الطاف بھائی مائنڈ نہ کرنا کہتے ہوئے عمران خان نے ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر پر بھی تنقید کی ، پی ٹی ا?ئی چیئرمین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونیوالی تنقید پر بھی برہم نظر آئے۔ کہتے ہیں اسمبلی جانے کو دل نہیں چاہتا یمن کے مسئلے کی وجہ سے جانا پڑا ، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں جو ہوا سب جانتے ہیں ، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے بعد اسی سال الیکشن ہونگے ، پنجاب سے بھی جیتیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…