اسلام ا باد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں ا?رہا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال4 ہزار200 میگاواٹ پربرقرار ہے، گزشتہ روز بجلی کی پیداوار9 ہزار 900 میگاواٹ جبکہ طلب14ہزار100میگاواٹ رہی، شارٹ فال بڑھنے سے ملک کے دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے12گھنٹے جبکہ شہری علاقوں میں6 سے 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، دوسری طرف وزارت پانی وبجلی کے حکام مسلسل دعویٰ کررہے ہیں کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پانی کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوارکم ہو رہی ہے تاہم ان کاکہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی اور اس وقت شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔