جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

گوادر پورٹ آپریشنل، معاملات چین کے پاس ہیں، کامران مائیکل

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر جہاز رانی و بندر گاہ کامران مائیکل نے کہاہے کہ گوادر پورٹ پر اڑھائی لاکھ ٹن وزنی جہاز لنگر انداز ہو سکے گا اور اس کی گہرائی نہ صرف پاکستان میں موجود بندرگاہوں سے زیادہ ہے بلکہ بندر گاہ خلیج فارس، بحیرہ عرب، بحر ہند، خلیج بنگال سے بھی زیادہ گہری ہے۔وفاقی وزیر کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت گوادر پورٹ کو ا پریشنل کر چکے ہیں اور اس کی تین برتھیں ا پریشنل ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی کم از کم دو سو میٹر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت گوادر میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا ایئر پورٹ تعمیر کر رہی ہے اس منصوبے پر چھبیس ارب روپے لاگت ا ئے گی اور جلد ہی اس منصوبے کا افتتاح کیا جائیگا۔
گوادر پورٹ کے ا پریشنل معاملات کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوست ملک چائنہ سے دوہزارتیرہ کے معاہدے کی روشنی میں بندر گاہ کے ا پریشنل معاملات چائنہ کے حوالے کر دیے گئے اور گوادر پورٹ اتھارٹی کیساتھ مشاورت کر کے چائنہ ہی اس کے ا پریشنل معاملات دیکھ رہا ہے۔ انھوں نے گوادر پورٹ پر ترقیاتی کاموں کے بارے میں مزید کہا کہ ہماری حکومت گوادر میں ’’ایسٹ بے ایکس پریس وے‘‘ تعمیر کر رہی ہے اور یہ سڑک پوری گوادر پورٹ پر شریان کی سی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ پورٹ کی ساری ٹریفک اور انتقال رسانی کا کام اسی شاہراہ کے ذریعے سے ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا منصوبے کی جلد تکمیل کیلیے دن رات کام جاری ہے اور چودہ ارب روپے اس منصوبے کی تکمیل پر لاگت ا ئیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…