جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

نئے پاکستان کا خواب نئے کراچی کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا، عمران خان

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک نشست جیتنے سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن نئے پاکستان کا خواب نئے کراچی کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔عائشہ منزل پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کو بنانے کراچی کے لوگ جو ہجرت کر کے آئے وہ سب سے تیزی سے اوپر گئے، فوج، کرکٹ،ہاکی، بیوروکریٹس سمیت ہر شعبے میں مہاجر سب سے آگے تھے لیکن اب کیا ہوا ، 1985 تک جو شہر ملک کو لیڈرشپ دیتا تھا اب اسے کیا ہوگیا،وہ شہر جہاں سارے پاکستان سے لوگ نوکریوں کی تلاش میں آیا کرتے تھے، جب سے مہاجروں کے نام پر سیاست ہوئی اس کے بعد سے مہاجروں کا پوٹینشل اوپر جانے کے بجائے نیچے آگیا۔ قبل ازیں عمران خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں میں بہت برداشت ہے جو الطاف حسین کی لمبی تقریریں سن لیتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز کی موجودگی سے بہت فرق پڑے گا، میچ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کون جیتا اور کس کے ہاتھ شکست آئی، الطاف حسین کو پولنگ سے پہلے ہی کیسے نتیجے کا علم ہو گیا ایسا تو میچ فکسنگ میں ہوتا ہے۔تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو این اے 246 سے زیادہ ووٹ ملے جب کہ جماعت اسلامی نے صرف 10 ہزار ووٹ لئے تھے، اس لیے خواہش تھی کہ جماعت اسلامی ہمارے امیدوار کی حمایت کرے لیکن جماعت اسلامی یہاں کی پرانی جماعت ہے، ہمارا اپنا فیصلہ تھا اور ہماری حمایت نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بدل گیا ہے، لوگ اسٹیٹس کو سے تنگ آچکے ہیں، جماعت اسلامی کو سوچنا چاہیے وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے جماعت اسلامی کی حمایت کرکے اس کو نقصان پہنچایا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور حقیقی عوامی نمائندے اسمبلیوں میں آئیں، 2013 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی جس کے خلاف تحریک انصاف اکیلی سڑکوں پر آئی لیکن جوڈیشل کمیشن کے سامنے 21 سیاسی جماعتوں نے دھاندلی سے متعلق شواہد پیش کئے۔جب عمران خان جلسہ گاہ پہنچے توجلسہ گاہ میں لوڈشیڈنگ کے دوران جلسہ گاہ کوروشن رکھنے لئے لگایاگیاجنریٹرخراب ہوگاجس پرتبصرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما ءشہلا رضا نے کہاکہ کراچی کوتاریکی میں ڈبونے کے ذمہ دارعمران خان ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…