منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

چینی صدر کی آمد،اسلام آباد کی شاہراہوں کو سجادیا گیا، سکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 19  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال کےلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ¾ شاہراہوں کو پاک چین دوستی کے بڑے بڑے ہورڈنگ سے سجادیا گیا۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے چینی صدر کی پاکستان میں موجودگی کے دوران وفاقی دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا۔ایئرپورٹ روڈ کو بھی دو روز کےلئے چھ گھنٹے تک بند رکھا جائےگا۔تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ تاریخی ساز دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے اس سلسلے میں ان کے پر تپاک استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں کو پاک چین دوستی کے بڑے بڑے ہورڈنگ سے سجایا گیا۔ جی ٹی روڈ، موٹر وے اور مری روڈ کو رات 12 بجے سے بند کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 20 اور 21 اپریل کو ایئرپورٹ روڈ صبح 8 بجے سے دوپرہ 2 بجے تک بند رہے گی، چین کے صدر کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، چین کے صدرکوایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کاسب سے بڑا سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ عطا کیا جائےگا۔چینی صدرکا یہ رواں سال کاپہلا غیر ملکی دورہ ہوگا ۔ ان کے ہمراہ خاتون اول، وزرا، کمیونسٹ پارٹی کے رہنما، اعلیٰ سرکاری حکام اورسرمایہ کارکمپنیوں کے سربراہان بھی ہوں گے، صدرممنون حسین کی جانب سے چین کے ہم منصب کے اعزازمیں ظہرانہ دیا جائےگا جس کے بعد چین کے صدر اور وزیراعظم نوازشریف باضابطہ مذاکرات کریں گے، اس کے علاوہ چین کے صدر شی جن پنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔چین کے صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آ ف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئرچیف مارشل سہیل امان اورنیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے بھی ملاقات کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، شاہ محمومد قریشی اور چوہدری برادران بھی چین کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ خصوصی دعوت ناموں کے علاوہ کسی بھی شخص، صحافی، سفارت کار اور بیوروکریٹس کو پارلیمنٹ ہاوس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب اسلام آباد کی انتظامیہ نے بتایا کہ درالحکومت میں واقع تمام ہوٹل،ریستوران، شادی ہالزمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے اورتجارتی سرگرمیاں، تقریبات اوردیگرامورمعمولات کے مطابق جاری رہیں گی، وزارت خارجہ ،اطلاعات ونشریات،داخلہ، خزانہ،منصوبہ بندی، پانی وبجلی اور پٹرولیم وقدرتی وسائل کے افسران کی چھٹیوں کے ساتھ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اورسینیٹ افسران اورمتعلقہ اہلکاروں کی بھی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…