جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

صدر شی جن پنگ کے دورہ سے پاک چین تعلقات کو نئی قوت محرکہ میسر آئیگی، چینی سفیر

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دور ان پاک چین تعلقات کو ایک نئی قوت محرکہ میسر آئیگی۔ دونوں ممالک تعلقات کے فروغ کی منصوبہ بندی اور سٹریٹجک تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کرینگے ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کر دار ادا کریگا ۔ پاکستان کو چین کی معاونت سے توانائی کی قلت پر قابو پانے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور صنعتی پارکس کے قیام کے سلسلے میں کوششوں کو بہت زیادہ تقویت حاصل ہوگی۔چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دور ان مستقبل میں پاک چین تعلقات کے فروغ کی منصوبہ بندی کی جائےگی دونوںممالک سٹریٹجک تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کرینگے اور اس دورے کے دور ان پاک چین تعلقات کو ایک نئی قوت محرکہ میسر آئےگی چینی سفیر نے بتایا کہ صدر شی پاکستان ہم منصب ممنون حسین اوروزیر اعظم محمد نوازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں 2013میں صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے سن وی ڈونگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان 1951میں سفارتی تعلقات قائم ہونے سے اب تک دونوں ممالک کی قیادت نے تعلقات کے فروغ کےلئے کوششیں کی ہیں انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان کی دوستی وقت اور عالمی سیاست میں تبدیلیاں رونما ہونے کے باوجود ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دو ریاستوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن چکی ہے انہوںنے کہاکہ چین نے پاکستان کو ”آئرن پاک “کا نام دیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستانہ اور غیر متزلزل تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اخلاقی اصولوں ¾ باہمی احترام کو قائم رکھتے ہوئے اور ضرورت کی گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے ہوکر ہم نے دونوں ممالک کے درمیان فولادی بھائی چارے کےلئے کام کیا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین پر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کااحترام کرتے ہیںانہوںنے کہاکہ پاکستان نے چین کے بنیادی مفادات کے حوالے سے اس کی بھرپور حمایت کی ہے جن میں تائیوان، تبت اور ڑن جیانگ کے معاملات شامل ہیں چین نے اپنی طرف سے پاکستان کی آزادی،خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اس کے قومی وقار کے تحفظ کی مسلسل حمایت کی ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی اور سماجی استحکام کے حصول کےلئے مخلصانہ اور بے غرض مددکی ہے انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ خلوص برتا ہے اور دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کےلئے ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ صدی کے دوران اہم مواقع پر چین کی بھرپور مدد کی ہے چینی سفیرنے کہاکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کےلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان زمینی رابطوں کے فروغ دینے کےلئے شروع کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان کے عوام کو مستفید کریگا بلکہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کر دار ادا کریگا کیونکہ اس کے تحت تمام منصوبوں پر بلا رکاوٹ پیشرفت جاری ہے انہوںنے بتایا کہ رواں سال کو چین اور پاکستان کے دوستانہ تبادلوں کا سال قرار دیا گیا ہے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے چینی سفیر نے چینی صدر کے دورے پاکستان کو دونوں کے درمیان روابط میں تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورے سے پاکستان کو چین کی معاونت سے توانائی کی قلت پر قابو پانے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور صنعتی پارکس کے قیام کے سلسلے میں کوششوں کو بہت تقویت حاصل ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…