اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کراچی میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار، کارکنوں میں جوش و خروش

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)این اے 246 میں تحریک انصاف کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جب کہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کا جلسہ عام آج عائشہ منزل پر ہورہا ہے جس میں چیرمین عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔ جلسے میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھی شریک ہوں گی۔ جلسے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور میڈیا کے نمائندوں کے لئے کنٹینرز کی مدد سے الگ الگ اسٹیج تیار کئے گئے ہیں تاہم تحریک انصاف کے رہنما پیڈسٹیرین برج سے خطاب کریں گے۔کریم آباد سے انچولی تک شاہراہ پاکستان کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاہے، جلسے کی جگہ اور اطراف کے پورے علاقوں میں بجلی کے کھمبوں پر تحریک انصاف کے پرچم اور عمران خان کی تصاویر آویزاں ہیں، جلسے میں مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ پنڈال سجائے گئے ہیں، مردوں کے پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کہ خواتین کے پنڈال میں زمین پر بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کراچی وسطی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والے عائشہ منزل اور کریم آباد سے واک تھرو گیٹس سے گزرنے کے بعد پنڈال میں داخل ہوسکییں گے جب کہ میڈیا کے نمائندوں اور تحریک انصاف کی قیادت کے لئے نصیرآباد والاراستہ مختص کیا گیا ہے۔ جلسے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے ہیں، جلسے کے باہر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں، جلسہ گاہ میں خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی۔ اس کے علاوہ جلسہ گاہ کے اطراف بلند عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…