جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب کا پاکستان کواتحادی فورسزمیں شامل کرنے پراصرار

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کی قرارداد کے باوجود سعودی عرب کا اصرار ہے کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں اس کے 9 ملکی اتحاد میں شامل ہوسعودی وزارت مذہبی امورکے خصوصی مشیرعبدالعزیز بن عبداللہ العمار نے پھرکہا ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ حوثی باغیوں کو کچلنے کیلیے پاکستان ریاض کے اتحاد کے ساتھ کھڑا ہو،جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد تو تصادم سے پرے رہنے کا کہتی ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتے تاہم جب ہم کہتے ہیں کہ یمن میں مظلوم اکثریت کوبچانے کیلیے ظالم اقلیت کیخلاف لڑنے کیلئے سعودی بادشاہت کی پاکستان سے توقعات بڑی جائز اور معقول ہے۔سعودی مشیر نے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی سپلائی پر پابندی عائد کرنے اور باغیوں کے اثاثے منجمند کرنے کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس قراد داد پر اس کی روح کیمطابق عمل کیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ حوثی یمن کی ا?بادی ایک فیصد بھی نہیں مگر غیرملکی ( ایران کی طرف اشارہ) امداد سے وہ لڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…