مظفرگڑھ(نیوزڈیسک)مظفرگڑھ میں بلا اجازت بہن کے گھر جانے پر شوہر اور سسر نے خاتون پر مبینہ طور پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے آگ لگنے سے خاتون کا80فیصد جسم جھلس گیا تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ بکائنی کی رہائشی شبانہ بی بی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنی بہن سے ملنے اس کے گھر گئی تو واپسی پر اس کے شوہر صدیق اور سسر پیر بخش نے طیش میں آکر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ،پولیس کے مطابق آگ لگنے سے خاتون کے جسم کا80فیصد حصہ جھلس گیا ہے ،شبانہ بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا تھانہ شاہجمال نے جھلسنے والی شبانہ بی بی کے بھائی محمد اعظم کی مدعیت میں شوہر صدیق اور سسر پیر بخش کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔