پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی کا مستقبل کون طے کریگا؟عمران خان

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 246 کا الیکشن ایک سیٹ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہے اور اس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ کراچی کا مستقبل کس طرف جائے گا۔ ایم کیو ایم لوگوں کو آزادی سے ووٹ کا حق استعمال کرنے دے۔  تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے الیکشن کی سارے پاکستان کیلئے اہمیت ہے۔ اس ایک سیٹ پر جیت جانے سے قومی اسمبلی میں ہماری پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم یہ الیکشن پورے پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم سے درخواست کی کہ وہ لوگوں کو ووٹ کا حق آزادی سے استعمال کرنے دیں اور خوف نہ پھیلائیں۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر منصفانہ الیکشن کرانے کیلئے دباﺅ ہے اور اگر گھوسٹ سٹیشن بنے تو الیکشن کمیشن کو شکایت کریں گے۔ رینجرز پولنگ کے دن خوف کی فضاءنہ بننے دے تاکہ لوگ آزادی سے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔  ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا سب اہم شہر ہے اور جو حالات کراچی کے ہوں گے اس کا اثر پورے پاکستان پر پڑے گا۔ گزشتہ 25 سال سے کراچی میں خوف کی فضاءہے جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا اور لوگ کاروبار چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں چلے گئے جس کے باعث بیروزگاری بڑھ گئی ہے اور ان کے مستقبل اندھیرے میں ہے جبکہ پڑے لکھے لوگ محدود ہو چکے ہیں اور لوگ یورپ، امریکہ اور انگلینڈ میں نوکریاں ڈھونڈنے جا چکے ہیں۔  عمران خان نے کہا کہ ہم کراچی کے لوگوں کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں اور نیا راستہ چن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن کے بعد فیصلہ ہو گا کہ کیا کراچی میں اسی طرح خوف چھایا رہے گا اور لوگ بکتر بند گاڑیوں میں دفاتر جائیں اور اغواءہونے سے ڈرتے رہیں گے یا پھر آزادی سے جی سکیں گے۔ این اے 246 کے الیکشن پر صرف اس لئے زور لگایا کہ کراچی کے لوگوں کو موقع ایک موقع دیں اور وہ نیا راستہ اپنائیں کیونکہ تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس نے کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے اور اللہ کے فضل سے سارے پاکستان میں پھیل چکی ہے جبکہ باقی پارٹیاں محدود ہو گئی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 سال پہلے ملک کی تحریکیں کراچی سے جنم لیتی تھیں لیکن اب اسے محدود کر دیا گیا ہے تاہم تحریک انصاف چاہتی ہے کہ کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن جائے ۔ انہوں نے ایم کیو ایم سے درخواست کی کہ وہ لوگوں کو آزادی سے ووٹ ڈالنے دیں اور خوف نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کے لوگوں کا خوف ختم کرنے پر عمران اسماعیل کو مبارکباد دیتے ہیں جو ڈنڈے پڑنے اورحملے ہونے کے باوجود ڈٹے رہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہماری بڑی فتح ہے اور اگلی سماعت میں سب کچھ ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتیں شور مچا رہی تھیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…