اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاہے کہ این اے 246 میں صاف اور شفاف الیکشن کا مشن لے کر آئے ہیں حلقہ میں خود جا کر حالات دیکھے صورت حال ہر لحاظ سے نارمل ہے۔ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ہر پولنگ اسٹیشن پر رینجرز کا ایک اہلکار تعینات ہوگا۔ رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ این اے 246 کا الیکشن بہت اہم ہے ، آئین کے تحت ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ سات ہزار تین سو پولیس اہلکار حلقے میں ڈیوٹی دیں گے فی الحال پولنگ کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ووٹنگ والے دن حلقے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی تاہم الیکشن کمیشن بائیو میٹرک ووٹنگ کے لیے تکنیکی طور پر تیار نہیں۔