جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو اب جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دینے ہونگے، خواجہ سعد رفیق

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوےزخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دینے ہونگے اور ہم بھی ان کا پیچھا چھوڑنے والے نہیں ، سردار ایاز صادق اور میرے حلقے کے حوالے سے الیکشن ٹربیونلز کا فیصلہ آنے والا ہے جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور جھوٹا شخص ایکسپوز ہوگا، الیکشن کمیشن حکومتی شخصےات کی طرف سے سرکاری وسائل کے استعمال پر تو پابندی لگا سکتا ہے لیکن افراد ، ان کی نقل وحرکت یا ان کی کسی سےاسی سرگرمی پر پابندی نہیں ہونی چاہیے،قانونی چارہ جوئی کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریلویز اور نیسپاک کے درمیان اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے طے پانےوالے معاہدے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیسپاک کے ایم ڈی امجد علی خاں ، ایڈوائزر پاکستان ریلویز انجم پرویز ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوےز جاوید انور بوبک ، آئی جی ریلوے سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ پاکستان ریلویز نے اپنے بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے جس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ایک اپ گریڈیشن پی ایس ڈی پی سے کی جائے گی جبکہ دوسری اپ گریڈیشن ریلوے کے اپنے ریونیو سے کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ لاہور کا سٹی اسٹیشن ایک میگا پراجیکٹ ہے جسے تاریخی اہمیت حاصل ہے اس پر بھی ریلوے کام کررہا ہے۔اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پاکستان ریلوے کا شمار ریجن کی بہترین ریلویز میں ہو گا جبکہ اس سے نہ صرف مسافروں کو بہترسہولیات ملیں گی بلکہ اس سے ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی بحالی کے لئے ہر روز ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔اسٹیشنز پر ٹرین کی آمد کے اوقات میں بجلی کی بندش کے دوران متبادل ذرائع جنریٹر سے بجلی مہیا کی جائے گی ، پینے کا پانی اور پنکھے لگے ہوں گے تاکہ مسافروں کے بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر موجود ویٹنگ رومزکھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال کے آخر تک ریلوے میں ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرا دیا جائے گا جس سے نظام میں شفافیت آنے کے ساتھ مسافروںں کو قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ رےلوے مےں ہونے والی سرماےہ کاری مےں کراچی تا پشاور مین لائن ون کی اپ گرےڈےشن ہمارا مین پراجیکٹ ہے جس کی فزیبلٹی پاکستان ریلوے اپنے اخراجات سے بنا رہا ہے تاکہ اسے ریلوے کے مفاد کے مطابق بنایا جا سکے۔انہوں نے چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر کا پاکستان کا دورہ خوش آئند ہے جس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن عمران خان کی ضد پر انہیںمطمئن کرنے کے لئے بنایا گیا،اب تحریک انصاف کے چیئرمین کو چاہیے کہ وہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن کو فراہم کریں، انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی ہے اس لئے پی ٹی آئی کو انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات کو جو ڈےشل کمےشن مےں ثابت کرنا پڑے گا۔ اس معاملے میں ہمارا بہت بڑا میڈیا ٹرائل کیا گیا ہے۔ ہم بھی پیچھا چھوڑنے والے نہیں اور آخری حد تک مقابلہ کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…