کراچی (نیوزڈسیک)شہرِ قائد کے گنجان آباد علاقے بولٹن مارکیٹ سے ملحقہ عالم کلاتھ مارکیٹ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ہفتے کو ایم اے جناح روڈ پر واقع بولٹن مارکیٹ سے ملحقہ عالم کلاتھ مارکیٹ کی ایک دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت تشیش ناک بتائی گئی۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اطراف کی دکانیں بھی بند ہوگئیں۔جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔