جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سندھ ایپکس کمیٹی کا کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔وزیر اعلیٰ ہاو¿س کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، چیف سیکرٹری، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بھی شرکت کی جب کہ کہ پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئیں۔اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں میں مزید کیس بھجوانے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور پر غور کیا گیا جب کہ اپیکس کی ذیلی کمیٹیوں، انٹیلی جنس اور لیگل کمیٹیوں نے اجلاس کے شرکا کو اپنی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن میں کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کرنے والوں اور دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کمیٹی نے کراچی میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے لیے آخری موقع دینے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…