کراچی(نیوزڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے شکوہ کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تاہم کارکنان کی پرزور اپیل پر انہوں نے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔جناح گراو¿نڈ عزیزآباد میں ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیو ایم قائد نے رابطہ کمیٹی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی رہنماو¿ں کو ہدایت دیتا ہوں لیکن میرے ساتھی ہی میری بات نہیں مانتے اس لئے پارٹی قیادت کی ذمہ داریاں مزید نہیں سنبھال سکتا جس پر کارکنان جذباتی ہوگئے اور ان کے حق میں شدید نعرے بازی کی تاہم ہمدردوں کی پرزور اپیل پرانہوں نے قیادت چھوڑنے کے فیصلے کو واپس لے لیا۔اپنے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اپنے کارکنان کو لڑائی اور قتل کرنے کا درس نہیں دے سکتا، کارکنان کو یقین دلاتا ہوں کہ ایک دن ضرورآئے گا جب وہ ان کے درمیان ہوں گے اور اگر انہیں برطانیہ میں بھی اپنی جان دینا پڑی تو حق کی بات کہنا نہیں چھوڑیں گے۔