اسلام آبا د( نیوز ڈیسک) پلاننگ کمیشن کے سربراہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو طاقت کا ٹیکہ لگانے پر چین کے مشکور ہیں، ملک کو 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کہیں اور سے نہیں مل سکتی۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اکنامک کوریڈور کسی ایک سڑک کا نام نہیں ،
مزید پڑھئے:انٹرنیٹ نے خاتون کو اس کی ہم شکل سے ملوا دیا
اس منصوبے کا نہ تو ڈیزائن بدلا ہے اور نہ ہی روٹ میں تبدیلی ہوئی ہے تاہم ان سب باتوں سے پیش نظر چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی قدر ہونی چاہئے کیونکہ 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کہیں اور سے نہیں مل سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو پاک چین منصوبوں سے متعلق اعتماد میں لیا گیا ہے اور آرمی چیف سے چینی کمپنیوں کو تحفظ دینے کیلئے بات بھی ہوئی ہے۔