اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرانے سے متعلق درخواست خارج کر دی

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار وسیم احمد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین 7ماہ سے زائد اسمبلیوں میں نہیں آئے اورقوانین کے تحت اسمبلیوں سے غائب رہنے والا رکن از خود نااہل ہو جاتا ہے۔عوام کے منتخب نمائندوں کو جب عوام ہی کی پرواہ نہ ہو تو ایسے نمائندوں کو ایوان میں جانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اسپیکر اسمبلی کو تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں۔ عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…